13 جنوری، 2006، 10:13 PM

خطيب نماز جمعہ نے كہا كہ

يورپ كو ايران كي عظيم قوم كے ساتھ دھمكي كي زبان استعمال نہيں كرني چاہيے // ہمارا نظام جمہوري اسلامي تھا اور رہے گا

يورپ كو ايران كي عظيم قوم كے ساتھ دھمكي كي زبان استعمال نہيں كرني چاہيے // ہمارا نظام جمہوري اسلامي تھا اور رہے گا

خطيب نماز جمعہ تہران سيد احمد خاتمي نے كہا كہ ايران كے بنيادي آئين كي دفعہ 77 ميں يہ بات واضح ہے كہ ايراني آئين كے چار اصول اسلاميت ، جمہوريت ،ولايت فقيہ اور سركاري مذہب تغييرناپذير ہيں

مہرخبررساں ايجنسي كے سياسي نامہ نگار كي رپورٹ كے مطابق خطيب نماز جمعہ تہران سيد احمد خاتمي نے ايٹمي تحقيقات كو روكنے كے سلسلے ميں يورپي ممالك كے دباؤ كي طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ يورپي ممالك كہتے ہيں كہ تم ايٹمي ريسرچ سے بھي دست بردار ہوجاؤ ، اور يہ علمي آپارٹائيڈ ہے اورايراني قوم جوعلمي توانائيوں سے مالامال ہے اس كي زبردست توہين ہے انھوں نے كہا كہ ہمارے پاس ايٹمي ہتھيار نہيں ہيں اور نہ ہي ہميں ايٹمي ہتھيار بنانے كي ضرورت ہے اور امريكہ ايران كے ايٹم بم سے پريشان نہيں ہے بلكہ امريكہ ايران كي علمي پيشرفت سے خوفزدہ ہے انھوں نے كہا كہ ايران كے مؤمن نوجوان ايران كے ايٹم بم ہيں خاتمي نے كہا كہ ہماري قوم نے 8 سال تك ان كے جارحانہ عزائم كا مقابلہ كيا اور اس كے بعد بھي ان كے مكر و فريب كا ڈ ٹ كرمقابلہ كرے گي انھوں نے كہا كہ ايٹمي ريسرچ اور تحقيق ايران كا حق ہے اور اس پر گفتگو نہيں ہوسكتي گفتگو اور مذاكرات كا موضوع يورينيم كي افزودگي ہے جس كو ايران نے رضاكارانہ طور پر معطل كرركھا ہے خطيب نماز جمعہ تہران نے كہا كہ ايران كے بنيادي آئين كي دفعہ 77 ميں يہ بات واضح ہے كہ ايراني آئين كے چار اصول اسلاميت ، جمہوريت ،ولايت فقيہ اور سركاري مذہب تغيير ناپذير ہيں

News ID 277481

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha