مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چین کی بندرگاہ چنگ ڈاؤ میں زیرِ مرمت ایک مال بردار جہاز میں آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور پانچ لاپتہ ہوگئے ہیں۔
یہ جہاز شمال مشرقی چین کے ساحل پر واقع اہم بندرگاہی مراکز میں سے ایک، چنگ ڈاؤ کی بیہائی شپ بلڈنگ کمپنی میں لنگر انداز تھا۔
شِنہوا کے مطابق، جہاز کا نام ’’اوشن میلوڈی‘‘ تھا اور اس پر لائبیریا کا پرچم لہرا رہا تھا۔ حادثے کے وقت جہاز پر موجود 42 افراد میں سے 12 کو بحفاظت نکال لیا گیا، جبکہ پانچ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔
شِنہوا کے مطابق، چینی صدر شی جن پنگ نے لاپتہ افراد کی فوری تلاش اور امداد کے لیے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔
آپ کا تبصرہ