10 ستمبر، 2026، 10:51 PM

الجزائر اور متحدہ عرب امارات کے سفارتی تعلقات منقطع

الجزائر اور متحدہ عرب امارات کے سفارتی تعلقات منقطع

الجزائر نے متحدہ عرب امارات کے مسلسل معاندانہ اور اشتعال انگیز اقدامات کے ردعمل میں ابوظہبی سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اماراتی سفیر کو ۴۸ گھنٹوں کے اندر الجزائر کی سرزمین چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الجزائر نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

الجزائر نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات برقرار رکھنے کے لیے تمام راستے بند ہونے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

الجزائر کی وزارتِ خارجہ نے بھی اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اماراتی سفیر کو 48 گھنٹے کی مہلت دی گئی ہے، تاکہ وہ دوطرفہ تعلقات منقطع کرنے کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے الجزائر چھوڑ دیں۔

الجزائر کی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ امارات کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ ابوظہبی کی بڑھتی ہوئی اشتعال انگیز اور معاندانہ کاروائیوں کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔

الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون مسلسل متحدہ عرب امارات پر خطے کے کئی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے والی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے حال ہی میں ایک ٹی وی انٹرویو میں متحدہ عرب امارات کو بہت منفی اثرات رکھنے والا ایک چھوٹا ملک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ جہاں کہیں بھی وہ قدم رکھتے ہیں، خون بہتا ہے۔ الجزائر صرف یہ چاہتا ہے کہ یہ ملک ہم سے دور رہے، تاکہ ہماری سرزمین پر خون نہ بہے۔

تبون نے کہا کہ اگر الجزائر عرب ممالک کے درمیان اختلافات میں شدت نہ آنے کا خواہاں نہ ہوتا تو متحدہ عرب امارات کے ساتھ سفارتی تعلقات بہت پہلے منقطع کر دیے گئے ہوتے۔

News ID 1941280

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha