مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اب تک ایران کا کوئی بھی وفد خواہ مرکزی ہو یا ذیلی، ابتدائی ہو یا ثانوی اسلام آباد نہیں گیا۔
ہفتے سے اب تک بین الاقوامی اور علاقائی میڈیا (بشمول امریکی میڈیا) میں ایرانی وفد کی پاکستان روانگی یا آمد اور پیر کی شام یا منگل کی صبح مذاکرات کے انعقاد سے متعلق متعدد خبریں سامنے آئیں، تاہم یہ تمام اطلاعات بے بنیاد قرار دی گئی ہیں۔
ایرانی حکام نے اتوار کی شام سے واضح مؤقف اختیار کیا ہے کہ "دھمکیوں اور وعدہ خلافی کے سائے میں مذاکرات قبول نہیں" اور مذاکرات میں شرکت کا انحصار امریکی رویے اور مؤقف میں تبدیلی پر ہوگا۔
آپ کا تبصرہ