2 جنوری، 2026، 3:29 PM

صدر پزشکیان کی کیوبا کے صدر کو یوم انقلاب پر مبارکباد

صدر پزشکیان کی کیوبا کے صدر کو یوم انقلاب پر مبارکباد

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینل کو ایک تہنیتی پیغام ارسال کیا ہے جس میں کیوبا کے یومِ انقلاب کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس انقلاب کو آزادی اور سماجی انصاف کی علامت قرار دیا گیا ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینل کے نام ایک پیغام میں ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کیوبا کے یومِ انقلاب کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی ہے۔

ایرانی صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ کیوبا کا انقلاب وہاں کے غیور اور دلیر عوام کی آزادی، سماجی انصاف اور انسانی وقار کے تحفظ کے لیے کی جانے والی عظیم جدوجہد کی علامت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہم ایران اور کیوبا کی ان دو عظیم اور انقلابی قوموں کے درمیان تعلقات کو پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور گہرا ہوتے ہوئے دیکھیں گے۔

News ID 1937470

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha