29 نومبر، 2025، 4:52 PM

ماہ جمادی الثانی کی نماز حاجت: جان، مال، خاندان اور دین کی حفاظت کیجئے

ماہ جمادی الثانی کی نماز حاجت: جان، مال، خاندان اور دین کی حفاظت کیجئے

ماہ جمادی الثانی میں پڑھی جانے والی اس نماز حاجت کی بہت زیادہ فضیلت اور فوائد بیان کیے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی، دینی ڈیسک؛ سید ابن طاؤس نے اپنی معروف کتاب اقبال الأعمال میں ماہ جمادی الثانی کے لئے ایک خاص نمازِ حاجت کا ذکر کیا ہے، جس کے بارے میں روایت ہے کہ جو شخص اسے ادا کرے، خداوند متعال اس کی جان، مال، خاندان، دین و دنیا کی اگلے سال تک حفاظت فرماتا ہے، اور اگر اس سال کے دوران اس کی وفات ہو جائے تو وہ شہید کے برابر ثواب کا مستحق ٹھہرتا ہے۔

روایت کے مطابق اس مہینے میں جب چاہے چار رکعت نماز دو سلام کے ساتھ پڑھ سکتا ہے۔

اس کی کیفیت یوں بیان ہوئی ہے:

پہلی دو رکعتیں: رکعت اول میں سورۂ حمد کے بعد 1 مرتبہ آیت الکرسی اور 25 مرتبہ سورۂ قدر پڑھے اور رکعت دوم میں سورۂ حمد کے بعد 1 مرتبہ سورۂ اَلْهٰاکُمُ التَّکَاثُر اور 25 مرتبہ سورۂ توحید پڑھے اور سلام کے ساتھ نماز ختم کرے۔

دوسری دو رکعتیں: رکعت اول میں سورۂ حمد کے بعد 1 مرتبہ سورۂ کافرون اور 25 مرتبہ سورۂ فلق پڑھے جب کہ رکعت دوم میں سورۂ حمد کے بعد 1 مرتبہ سورۂ نصر اور 25 مرتبہ سورۂ ناس پڑھے اور سلام کے ساتھ نماز ختم کرے۔

نماز کے بعد اذکار

نماز مکمل کرنے کے بعد ستر مرتبہ سُبْحَانَ اللَّهِ وَ الْحَمْدُ لِلَّهِ وَ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللَّهُ وَ اللَّهُ أَکْبَرُ، ستر مرتبہ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ، تین مرتبہ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُؤْمِنِینَ وَ الْمُؤْمِنَاتِ پڑھے اس کے بعد سجدے میں جا کر تین مرتبہ یہ دعا پڑھے: یَا حَیُّ یَا قَیُّومُ یَا ذَا الْجَلَالِ وَ الْإِکْرَامِ یَا اللَّهُ یَا رَحْمٰنُ یَا رَحِیمُ یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ

سجدے کے بعد اپنی حاجت خدا سے طلب کرے۔

روایت کے مطابق جو اس عمل کو انجام دیتا ہے اللہ تعالی اس کی اور اس کے اہل و عیال کی حفاظت فرماتا ہے اور اسے سال بھر کے لیے خیر و برکت عطا کرتا ہے۔

News ID 1936808

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha