24 نومبر، 2025، 9:55 AM

القسام کا ممتاز حزب اللہ کمانڈر کی شہادت پر سخت ردعمل 

القسام کا ممتاز حزب اللہ کمانڈر کی شہادت پر سخت ردعمل 

حماس کی عسکری شاخ القسام بریگیڈز نے شہید ہیثم علی طباطبائی کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے ان کے کردار کو فلسطینی مزاحمت کی تقویت کا ضامن قرار دیا۔ 

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حماس کی عسکری شاخ، شہید عزالدین القسام بریگیڈز نے ایک بیان میں لبنان میں اسلامی مزاحمت کے ممتاز کمانڈر شہید ہیثم علی طباطبائی (سید ابو علی) کی شہادت پر تعزیت پیش کی۔ بیان میں کہا گیا کہ ہم فخر، عزت اور نصرتِ الٰہی کے وعدے پر یقین رکھتے ہوئے اس عظیم کمانڈر کی شہادت کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔  

بیان میں مزید کہا گیا کہ شہید سید ابو علی نے قدس کے دفاع کی راہ میں اپنے مجاہد ساتھیوں کے ساتھ صیہونی ریاست کے مجرمانہ فضائی حملے میں بیروت کے جنوبی علاقے ضاحیہ میں جامِ شہادت نوش کیا۔  

القسام بریگیڈز نے شہید طباطبائی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پوری عمر بالخصوص "طوفان الاقصی" معرکے کے دوران فلسطینی عوام اور ان کی مزاحمت کی بھرپور حمایت کی۔ شہید طباطبائی نے برسوں کی جدوجہد میں صیہونی قابضین کے خلاف مزاحمت کے محاذ کو تشکیل دینے اور مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔  

اتوار کی شام اسرائیلی فضائی حملے میں بیروت کے جنوبی نواحی علاقے ضاحیہ کو نشانہ بنایا گیا، جس میں حزب اللہ کے ممتاز کمانڈر ہیثم ابو علی طباطبائی سمیت کم از کم پانچ افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

News ID 1936688

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha