مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے سربراہ حسین پورفرزانہ متحدہ عرب امارات کے جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سیف محمد السویدی کی باضابطہ دعوت پر ابوظہبی پہنچے۔
اس دورے کے دوران ایرانی اور اماراتی فضائی حکام مشترکہ اجلاس منعقد کریں گے، جس کا مقصد فضائی شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔
گفتگو میں پروازوں کی سلامتی کو بہتر بنانے، تکنیکی مہارت کے تبادلے، دونوں ممالک کے درمیان ایئر لائن روابط کے فروغ اور فضائی عملے کی تربیت میں تعاون بڑھانے پر توجہ دی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق، دونوں فریقین ایک ابتدائی معاہدے پر دستخط کرنے والے ہیں، جس میں فضائی نیویگیشن، سلامتی اور مشترکہ تحقیق و ترقی شامل ہوگی۔
یہ معاہدہ باقاعدہ پروازوں کے اضافے اور خطے میں فضائی خدمات کو بہتر بنانے کی راہ ہموار کرے گا۔
آپ کا تبصرہ