24 اکتوبر، 2025، 7:01 PM

بھارت، بس حادثے کے بعد آگ لگنے سے 25 افراد ہلاک

بھارت، بس حادثے کے بعد آگ لگنے سے 25 افراد ہلاک

آندھرا پردیش میں موٹر سائیکل سے ٹکر کے بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی، متعدد مسافر جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی بھارت میں ایک مسافر بس موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس سے بس میں آگ لگ گئی اور کم از کم 25 افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔

پولیس افسر وکرانت پٹیل کے مطابق، حادثہ ریاست آندھرا پردیش کے ضلع کرنول کے قریب ایک ہائی وے پر پیش آیا۔ آتشزدگی کے بعد بس میں درجنوں مسافر پھنس گئے۔ کچھ مسافروں نے کھڑکیاں توڑ کر باہر چھلانگ لگا دی اور معمولی زخمی ہوئے، جبکہ دیگر افراد امداد پہنچنے سے قبل ہی جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل تیز رفتار بس کے پیچھے سے ٹکرا گئی اور اس میں پھنس گئی۔ بس کے ساتھ کچھ فاصلے تک گھسٹنے کے باعث چنگاریاں نکلیں جنہوں نے بس کے ایندھن کے ٹینک کو لپیٹ میں لے لیا۔ جب دھواں پھیلنے لگا تو ڈرائیور نے بس روک کر آگ بجھانے کی کوشش کی، لیکن آگ اتنی شدید تھی کہ وہ قابو نہ پاسکا۔

بس میں 44 مسافر سوار تھے اور تلنگانہ کے شہر حیدرآباد سے کرناٹک کے شہر بنگلورو جا رہی تھی۔

News ID 1936101

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha