مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رفائل گروسی کو خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف حالیہ بیانات اور دھمکیاں بے نتیجہ ثابت ہوں گی۔
انہوں نے گروسی کے اس انٹرویو کا جواب دیا جس میں انہوں نے ایران کے ایٹمی پروگرام اہم ترین چیلینج قرار دیا تھا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ اُن کا بیان تشویش کی بنیاد پر تھا یا دھمکی کے طور پر دیا گیا بہرحال جو لوگ ایسی زبان استعمال کرتے ہیں، انہیں سمجھ لینا چاہیے کہ ناکام تجربات کو دہرانا صرف مزید ناکامی ہی کا باعث بنے گا۔
ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کیا ہے کہ ایران اپنے قومی مفادات اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، اور غیر ضروری دباؤ یا سیاسی حربے کامیاب نہیں ہوں گے۔
آپ کا تبصرہ