20 اکتوبر، 2025، 8:46 AM

مزاحمت ہر ممکنہ صورتحال کے لیے تیار ہے، حزب اللہ رہنما

مزاحمت ہر ممکنہ صورتحال کے لیے تیار ہے، حزب اللہ رہنما

حزب اللہ کے سینئر رہنما احمد ریا نے کہا ہے کہ لبنانی مزاحمت اپنی صلاحیتوں کو ازسرنو منظم کر چکی ہے اور کسی بھی چیلنج یا ممکنہ جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کے سینئر رہنما احمد ریا نے کہا ہے کہ لبنانی مزاحمت اپنی دفاعی صلاحیتوں کو ازسرنو منظم کر چکی ہے اور کسی بھی ممکنہ جارحیت یا چیلنج کے مقابلے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

احمد ریا، جو حزب اللہ کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے انچارج ہیں، نے المنار ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ مزاحمت نہ تو شکست کھا چکی ہے اور نہ ہی کمزور ہوئی ہے، بلکہ ہم نے گزشتہ برسوں کے تجربات کی بنیاد پر اپنی دفاعی طاقت کو مضبوط کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزاحمتی محاذ کی آمادگی، طویل جدوجہد، تربیت اور مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے، جس کا مقصد صہیونی دشمن کے مقابلے میں لبنان کی دفاعی قوت کو برقرار رکھنا ہے۔

News ID 1936023

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha