17 اکتوبر، 2025، 2:58 PM

سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان دفاعی معاہدے پر بات چیت جاری

سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان دفاعی معاہدے پر بات چیت جاری

سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان ایک دفاعی معاہدے پر دستخط جلد ہونے والے ہیں، جس کا امکان ولیعہد محمد بن سلمان کے اگلے ماہ واشنگٹن کے دورے کے دوران ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مغربی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ریاض اور واشنگٹن کے درمیان ایک دفاعی معاہدہ جلد دستخط کے لیے تیار ہے۔

فائننشیل ٹائمز نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ عربستان امریکہ کے ساتھ ایک دفاعی معاہدے پر مذاکرات کر رہا ہے، اور امید کی جا رہی ہے کہ یہ معاہدہ محمد بن سلمان کے اگلے ماہ کے واشنگٹن کے دورے کے دوران حتمی شکل اختیار کر لے گا۔

اس میڈیا رپورٹ کے مطابق، ایک سینئر امریکی اہلکار نے بتایا کہ ولیعہد کے دورے کے دوران دستخط کے لیے بات چیت جاری ہے، تاہم ابھی تک تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ یہ معاہدہ زیر غور ہے اور یہ امریکہ اور قطر کے حالیہ معاہدے کے مشابہ ہے، جس کے تحت واشنگٹن نے یقین دہانی کرائی تھی کہ قطر پر کسی بھی حملے کو امریکہ پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

دوسری جانب، خبر رساں ایجنسی رویٹرز نے اطلاع دی کہ امریکی محکمہ خارجہ، وائٹ ہاؤس اور سعودی حکومت نے اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

News ID 1935984

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha