10 اگست، 2025، 7:18 PM

صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ کا اسرائیل کی معیشت کو مفلوج کرنے کا اعلان

صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ کا اسرائیل کی معیشت کو مفلوج کرنے کا اعلان

نتن یاہو کابینہ کی جانب سے غزہ پر مکمل قبضے کے فیصلے کے بعد اسرائیلی یرغمالیوں کے اہل خانہ نے معیشت کو مفلوج کرنے کی کال دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نتن یاہو کابینہ کی جانب سے غزہ پر مکمل قبضے کے فیصلے کے بعد اسرائیلی یرغمالیوں کے اہل خانہ نے معیشت کو مفلوج کرنے کی کال دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق، صہیونی چینل 13 نے اطلاع دی ہے کہ قیدیوں کے اہل خانہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 17 اگست کو اسرائیل کی معیشت کے ستونوں کو مفلوج کردیں گے۔

دوسری جانب اسرائیلی اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی اس کال کی حمایت کی ہے۔ حزب اختلاف کی معروف جماعت کے سربراہ نے کہا کہ یہ مطالبہ جائز اور مناسب ہے۔ انہوں نے تمام شہریوں کو احتجاجی مظاہروں میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

News ID 1934783

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha