مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹ نے اپنے بیانات میں دعویٰ کیا ہے کہ وہ ایران سے صیہونی رژیم سے لاحق خطرات کو محسوس کرتے ہیں اور واشنگٹن ان خطرات کو کم کرنے کے لیے صیہونی حکومت کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے!
انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنی دفاعی اور میزائل صلاحیتوں کی تعمیر نو کے لیے کوشاں ہے۔
ہیگسیٹ نے دعویٰ کیا کہ میرا مشن یہ ہے کہ اگر ہم ایران کے ساتھ معاہدہ نہیں کر سکتے تو تیار رہیں۔
امریکی وزیر دفاع نے ملک کے دیگر حکام کے دعوؤں کو دہرانے کے ساتھ ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتے ہوئے تہران سے یورینیم افزودگی روکنے اور جوہری صلاحیتوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ سمیت امریکی حکام نے بالواسطہ مذاکرات کے دوران متضاد روئے کا مظاہرہ کیا جو ان کی غیر تعمیری اور تسلط پسندانہ ذہنیت کا واضح ثبوت ہے۔
آپ کا تبصرہ