22 مئی، 2025، 5:17 PM

پاکستان کو دہشت گردانہ حملے کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی، بھارتی وزیر اعظم

پاکستان کو دہشت گردانہ حملے کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی، بھارتی وزیر اعظم

بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ آپریشن سندور ایک نئے ہندوستان کی طاقت کا اظہار ہے جو دہشت گردی کے مرکز پر حملہ کرے گا۔

مہر نیوز ایجنسی نے ہندوستان ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی اعظم نریندر مودی نے کہا کہ اسلام آباد نے بھارت کے خلاف دہشت گردی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا کیونکہ وہ براہ راست جنگ میں کبھی نہیں جیت سکتا!
انہوں نے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ان دریاؤں کا ایک قطرہ پانی نہیں ملے گا جن پر بھارت کا حق ہے اور پاکستان کے ساتھ بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

پی ایم مودی نے مزید کہا کہ آپریشن سندور ایک نئے ہندوستان کی طاقت کا اظہار ہے جو دہشت گردی کے مرکز پر حملہ کرے گا اور دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کو ہندوستانی خون بہانے کی بھاری قیمت ادا کرنے پر مجبور کرے گا۔
 انہوں نے کہا کہ پہلگام میں گولیاں چلائی گئیں لیکن انہوں نے 140 کروڑ شہریوں کے دلوں کو چھید دیا، ہم نے دہشت گردوں کو ختم کرنے کا عہد کیا تھا، عوام کے آشیرواد اور ہماری مسلح افواج کی بہادری سے ہم نے اپنے عزم کو پورا کیا۔

بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا اور ملک کے دشمنوں نے دیکھ لیا کہ جب 'سندور' 'بارود' میں بدل جاتا ہے تو کیا ہوتا ہے۔

 انہوں نے مزیدکہا کہ مسلح افواج کو فری ہینڈ دیا گیا ہے، جن لوگوں نے 22 اپریل کو دہشت گردانہ حملہ کیا، ہم نے 22 منٹ میں ان کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔

News ID 1932866

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha