مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق ہندوستان کے وزیراعظم ’’نریندر مودی‘‘ نے ایک پیغام کے ذریعے نوروز کی آمد پر مبارکباد دی۔
انہوں نے اپنے ایکس اکاونٹ پر ایک پیغام میں لکھا: نوروز مبارک ہو! دعا ہے کہ یہ خاص دن سب کے لیے خوشیاں، خوشحالی اور صحت لائے۔ دعا ہے کہ آنے والا سال کامیابیوں اور ترقیوں کے ساتھ ہو اور ہم آہنگی کے رشتوں کو مضبوط کرے۔
نریندر مودی نے مزید کہا: خوشیوں اور کامیابیوں سے بھرے نئے سال کی نیک تمناوں کے ساتھ!
آپ کا تبصرہ