4 فروری، 2025، 9:49 AM

اسرائیلی قبضہ صرف فلسطین تک محدود نہیں رہے گا، حماس

اسرائیلی قبضہ صرف فلسطین تک محدود نہیں رہے گا، حماس

حماس کے سینئر رہنما نے خبردار کیا ہے کہ صیہونی جارحیت صرف فلسطینی سرزمین تک محدود نہیں رہے گی بلکہ تمام عرب و اسلامی ممالک اس کی لپیٹ میں آسکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، حماس کے اعلی اہلکار محمود مردوای نے کہا ہے کہ اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم فلسطین تک محدود نہیں رہیں گے۔ اس کے حالیہ اقدامات اس کے عزائم اور منصوبوں کو واضح کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مغربی کنارے میں سیکیورٹی آپریشنز کا مقصد مزاحمت کو دبانا، اسرائیلی قبضے کو مستحکم کرنا اور اسرائیلی دائیں بازو کے گروہوں کو خوش کرنا ہے۔

مردوای نے اس بات پر زور دیا کہ ہم جنگ بندی کے معاہدے پر قائم ہیں جبکہ نتن یاہو اسے سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ہم مذاکرات کے مزید ادوار کے مکمل ہونے کا انتظار کررہے ہیں۔

News ID 1930062

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha