مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطین کی اسلامی جہاد موومنٹ نے امریکی صدر کی جانب سے غزہ کے باشندوں کی مصر، اردن اور دیگر عرب ممالک کی طرف جبری ہجرت کے منصوبے کے اعلان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
اس تحریک کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کے فلسطینی باشندوں کو اپنی سرزمین سے ہجرت پر مجبور کرنے کے بیانات سے صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کی حوصلہ افزائی ہوگی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کے بیانات صیہونی انتہا پسندوں کے نسل پرستانہ ایجنڈے کو آگے بڑھاتے ہیں جو فلسطینی قوم کی سات دہائیوں سے نسل کشی کرتے آرہے ہیں۔
جہاد اسلامی نے تمام ممالک بالخصوص مصر اور اردن کی حکومتوں سے ٹرمپ کے منصوبے کو مسترد کرنے کی درخواست کی ہے۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے فلسطینیوں کی جبری ہجرت کے صیہونی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے اعلان نے میڈیا میں ہلچل مچا دی ہے۔
آپ کا تبصرہ