14 اگست، 2024، 4:36 AM

کربلا: اربعین حسینی کے موقع پر تلہ زینبیہ کو زائرین کے لئے کھول دیا گیا

کربلا: اربعین حسینی کے موقع پر تلہ زینبیہ کو زائرین کے لئے کھول دیا گیا

حرم حسینی کے ٹیکنیکل اینڈ انجینئرنگ شعبے نے تلہ زینبیہ کو اربعین حسینی کے موقع پر زائرین کے لیے دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے صحن العقیلہ منصوبے کی نگرانی کرنے والے انجینئر علی عدنان نے زائرین اربعین حسینی کی خدمت کے لئے تل زینبیہ کو کھولنے کا اعلان کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ تلہ زینبیہ پر زائرین کو نماز اور زیارت کے لیے 1,300 مربع میٹر عبادت گاہ فراہم کی گئی ہے۔ یہ مقام حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے صحن العقیلہ منصوبے کا حصہ ہے جو کہ صحن حسینی کی توسیع کا پہلا مرحلہ ہے۔

واضح رہے کہ حرم حسینی کی سپریم اتھارٹی کے نمائندے شیخ عبدالمہدی کربلائی کے مطابق آستان قدس حسینی کے تمام کارکنوں اور شعبہ جات کو اربعین کے موقع پر زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لئے ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔

News ID 1925957

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha