29 مئی، 2024، 7:22 PM

آیت اللہ رئیسی نے "ایران کے خارجہ تعلقات کی بحالی" میں موثر کردار ادا کیا، ایرانی قائم مقام صدر

آیت اللہ رئیسی نے "ایران کے خارجہ تعلقات کی بحالی" میں موثر کردار ادا کیا، ایرانی قائم مقام صدر

ایران کے قائم مقام صدر نے عبوری وزیر خارجہ سے کہا کہ وہ فلسطینی بالخصوص غزہ کے عوام کے حقوق کی حمایت میں اٹھائے گئے اسلامی جمہوریہ ایران کے اقدامات پر عمل درآمد کے لئے جد وجہد کریں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، محمد مخبر نے آج بدھ کی صبح حکومتی بورڈ کے اجلاس میں غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کے تسلسل بالخصوص رفح میں پناہ گزینوں کی بستی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قائم مقام وزیر خارجہ کو ہدایات دی کہ وہ غزہ کی پٹی پر غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت اور فلسطینی بالخصوص غزہ کے عوام کے حقوق کی حمایت کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کے اقدامات کو شہید امیر عبداللہیان کی طرح اسی جذبے اور کوشش کے ساتھ سنجیدگی سے لیں۔

قائم مقام صدر نے فلسطینی عوام بالخصوص غزہ کے حقوق کے تحفظ اور اس کی پیروی کو حکومت کے کندھوں پر شہید صدر کی چھوڑی گئی ذمے داریوں میں سے ایک قرار دیا۔

انہوں نے ملک کے بین الاقوامی تعلقات کو بحال کرنے میں شہید رئیسی کی ذاتی مہارتوں اور صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی رہنماؤں اور عہدیداروں کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران تقریباً تمام عہدیداروں نے بیان کیا کہ شہید صدر کا ہمارے ملک کے خارجہ تعلقات کی بحالی اور سطح کو بہتر بنانے میں موثر کردار تھا۔

قائم مقام صدر نے کہا: حکومت کے تمام ارکان کی سنگین ذمہ داریوں میں سے ایک یہ ہے کہ وہ شہید رئیسی کی صدارت کے دوران طے پانے والے غیر ملکی معاہدوں اور یادداشتوں کی ذمے دارانہ اور مسلسل پیروی کریں۔ قائم مقام وزیر خارجہ کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ وہ شہید صدر اور شہید وزیر خارجہ کی ملک کے بین الاقوامی تعلقات کی سطح کو وسعت دینے اور اسے بہتر بنانے میں کی جانے والی کوششوں اور کامیابیوں کے بارے میں ایک جامع رپورٹ پیش کریں۔

News ID 1924379

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha