19 اپریل، 2024، 4:41 PM

اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی سے ملکی اتحاد میں اضافہ ہوا، صدر رئیسی

اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی سے ملکی اتحاد میں اضافہ ہوا، صدر رئیسی

ایرانی صدر نے اسرائیل پر جوابی حملے کو ملک کے مختلف سیاسی دھاروں کے باہمی اتحاد میں اضافے کا ذریعہ قرار دیا۔

مہر نیوز کے مطابق، ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے صوبہ سمنان کے دورے کے موقع پر مقبوضہ سرزمین میں اسرائیلی حکومت کے خلاف جوابی حملے کو متحد کرنے والا عنصر قرار دیا جسے ملک کے تمام سیاسی دھاروں کی حمایت حاصل تھی۔

انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی گروہ اور دھارے اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ اسرائیل پر حملہ ایران کے قومی اتحاد کا اظہار اور ملک کے لئے بہت بڑا اعزاز تھا۔

صدر رئیسی نے کہا کہ دشمنوں نے گزشتہ برسوں میں مختلف پابندیوں کے ذریعے دباؤ ڈال کر ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کی لیکن ایرانی قوم فتح یاب ہوئی اور اس نے تمام بیرونی سازشوں کو ناکام بنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت تمام تر غیر ملکی دباؤ کے باوجود ترقی کر رہی ہے۔ جیسا کہ پیداواری شعبے میں پیشرفت اور اضافہ دیکھا جا سکتا ہے۔

News ID 1923424

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha