12 اپریل، 2024، 9:39 PM

صہیونی فوج کی المیادین نیوز کے نمائندوں پر فائرنگ

صہیونی فوج کی المیادین نیوز کے نمائندوں پر فائرنگ

صیہونی فوج نے جنوبی لبنان میں المیادین نیوز چینل کے نمائندوں پر فائرنگ کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج  نے شاہراہ العدیسہ پر المیادین نیوز ٹیم پر فائرنگ کرکے ان کی گاڑی کو نقصان پہنچایا تاہم اس چینل کے نمائندے محفوظ رہے۔

المیادین کے رپورٹر نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ UNIFIL فورسز نے بھی مقبوضہ علاقوں کے شمال میں ایک صہیونی فوجی پوزیشن سے العدیسہ روڈ کی طرف شدید فائرنگ کا مشاہدہ کیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے ایک ٹرک کو بھی نشانہ بنایا؛ یہ ٹرک UNIFIL فورسز کے لیے خوراک لے جا رہا تھا۔

اس نیوز چینل کے نمائندے کے مطابق صیہونی فوج نے لبنان کی جنوبی سرحدوں میں بجلی کی تاروں کی مرمت کرنے والے مزدوروں پر بھی گولیاں چلائی ہیں جو کہ اس کی بربریت کا واضح ثبوت ہے۔

News ID 1923261

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha