15 دسمبر، 2024، 7:45 PM

شام کے شہر دیر الزور میں دہشت گردوں پر حملہ، دو عناصر ہلاک

شام کے شہر دیر الزور میں دہشت گردوں پر حملہ، دو عناصر ہلاک

میڈیا ذرائع نے شام کے دیر الزور کے مشرق میں تکفیری دہشت گردوں کے آپریشن روم کے دو عناصر کی ہلاکت کی اطلاع دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ شام کے شہر دیر الزور کے مشرق میں تکفیری گروہ تحریر الشام کے "ملٹری آپریشن روم" کے دو عناصر کو نامعلوم مسلح افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات شائع نہیں کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ دہشت گردوں کے ایک گروپ پر لاذقیہ کے نواح میں گھات لگا کر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

دوسری طرف تکفیری دہشت گرد گروہ تحریر الشام کے ملٹری آپریشن روم نے ایک بیان کے ذریعے تصدیق کی ہے کہ لاذقیہ کے مضافات میں سابقہ ​​حکومت سے وابستہ مسلح افراد کے حملے میں ہمارے 3 جنگجو ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے۔

News ID 1928822

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha