3 مارچ، 2024، 11:16 PM

ایران اور الجزائر کے اعلیٰ سطحی وفود کا اجلاس:

دونوں ممالک کا امن اور سلامتی کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق

دونوں ممالک کا امن اور سلامتی کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق

ایران اور الجزائر نے خطے اور عالمی سطح پر امن اور استحکام کے لیے مشترکہ کوشش کرنے پر اتفاق کرلیا ہے

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، آیت اللہ ابراہیم رئیسی نے اسلامی جمہوریہ ایران اور الجزائر کے اعلیٰ سطحی وفود کی ملاقات میں گیس پیدا کرنے والے ممالک کے 7ویں اجلاس کے کامیاب انعقاد پر الجزائر کی حکومت کو مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات، سیاسی، ثقافتی اور مذہبی مشترکات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی سطح کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔

انہوں نے الجزائر کو استعمار کے خلاف جنگ کا اہم ملک قرار دیا اور آزادی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

صدر رئیسی نے اسلامی جمہوریہ ایران کی نمایاں اقتصادی پیشرفت اور ترقی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ علمی اور اقتصادی میدان میں ایران نے بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون کی توسیع کے لیے نئے دروازے کھولنے میں ایک اہم موڑ ثابت ہو گا۔

صدر مملکت نے مختلف علاقائی مسائل بالخصوص دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران اور الجزائر کے مشترکہ نقطہ نظر کی طرف اشارہ کیا اور تہران اور الجزائر کے تعلقات کو مضبوط علاقائی اور بین الاقوامی تعلقات کی بنیاد قرار دیا۔

ملاقات کے دوران الجزائر کے صدر عبدالمجید تبعون نے گیس برآمد کرنے والے ممالک کے ساتویں سربراہی اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایرانی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں طے پانے والے معاہدوں پر خوشی کا اظہار کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے وسیع پابندیوں کے باوجود قابل ذکر اور نمایاں پیش رفت کی ہے۔

News ID 1922376

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha