31 جنوری، 2024، 10:16 AM

عشرہ فجر کا آغاز؛ رہبر معظم انقلاب کی امام خمینیؒ کے مزار اور گلزار شہداء پر حاضری

عشرہ فجر کا آغاز؛ رہبر معظم انقلاب کی امام خمینیؒ کے مزار اور گلزار شہداء پر حاضری

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے آج صبح رہبر کبیر اور بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار اور گلزار شہداء پر حاضر ہوکر فاتحہ خوانی کی اور انھیں خراج تحسین پیش کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عشرہ فجر کے آغاز اور حضرت امام خمینی (رہ) کی تاریخی وطن واپسی کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای آج صبح رہبر کبیر اور بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار اور گلزار شہداء پر حاضرہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فاتحہ خوانی کے بعد انقلاب اسلامی کے بانی اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے گلزار شہداءبہشت زہرا (س) میں دفن شہیدوں اورشہداء ہفت تیر کے مزار پر بھی حاضر ہو کر فاتحہ خوانی اور انھیں خراج تحسین پیش کیا۔

رہبر انقلاب نے شام میں اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے ایرانی فوجی مشیر شہید «محمد امین صمدی» کے مزار پر بھی حاضر ہو کر فاتحہ خوانی اور انھیں خراج تحسین پیش کیا۔

News ID 1921598

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha