21 دسمبر، 2023، 9:32 AM

کابل کو بین الاقوامی قوانین پر عمل کرنا چاہئے، ایران

کابل کو بین الاقوامی قوانین پر عمل کرنا چاہئے، ایران

اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب نے کہا کہ ایران اپنے وعدوں کی پابندی کرتا ہے۔ افغانستان کو بھی ہمسایہ ممالک کے بارے میں بین الاقوامی قوانین پر عمل کرنا چاہئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ میں ایرانی نمائندے سعید ایروانی نے کہ ایران افغانستان کے حالات اور لڑائیوں سے براہ راست متاثر ہورہا ہے۔ کئی لاکھ افغانیوں کی میزبانی کررہا ہے۔ افغان حکومتوں کے ساتھ تعلقات کو محفوظ رکھا ہوا ہے۔

اقوام متحدہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران افغانستان کی اقتصادی ترقی کی حمایت کرتا ہے۔ افغان حکمرانوں کی کوششوں کے باوجود ملک میں داعش جیسی تنظیموں کا وجود ہمسایہ ممالک کے لئے بھی خطرہ ہے۔ اس دہشت گرد تنظیم نے شیعہ اقلیت کو خصوصی طور پر نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان نے اہل تشیع سمیت اقلیتوں کے حقوق کے لئے سنجیدہ اقدامات نہیں کئے ہیں۔ لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم اور ملازمت پر پابندی لگائی ہے۔ افغانستان کو چاہئے کہ اپنے عوام کے حقوق کی حفاظت کے لئے بین الاقوامی قوانین پر عمل کرے۔

ایرانی نمائندے نے مزید کہا کہ ایران ہمسایہ ممالک اور اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر افغانستان میں امن اور پائیداری کے لئے پرعزم ہے۔ 

News ID 1920736

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha