مہر خبر رساں ايجنسي كے سياسي نامہ نگار نے مشہد سے رپورٹ دي ہے كہ نجف اشرف كے گورنر " اسعد ابو كلل " جو آجكل ايك وفد كے ہمراہ ايران كے دورے پر ہيں انھوں نے مشہد بلديہ كے سربراہ اور اراكين سے ايك ملاقات اور گفتگو ميں كہا كہ مشہد مقدس اور نجف اشرف كے مابين بہت سے مشتركات ہيں لہذا نجف كي تعمير اور ترقي ميں مشہد كي اہميت كہيں زيادہ محسوس كي جارہي ہے انھوں نے كہا كہ خراسان كے حكام نجف ميں حضرت علي عليہ السلام كے روضہ كي تعمير مي اپنا گرانقدر تعاون پيشں كرسكتے ہيں
اس ملاقت ميں خراسان كے گورنر ، ميونسپلٹي كے سربراہ اور دوسرے حكام نے نجف اشرف كي تعمير و ترقي ميں اپنا تعاون پيش كرنے كا اعلان كيا
آپ کا تبصرہ