11 دسمبر، 2022، 10:09 AM

پاکستانی سابق وزیراعظم عمران خان کا مراکشی ٹیم کیلئے پیغام

پاکستانی سابق وزیراعظم عمران خان کا مراکشی ٹیم کیلئے پیغام

پاکستانی سابق وزیرِ اعظم و چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے مراکش کی ٹیم کو فٹ بال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر مبارک باد دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے پیغام میں لکھا کہ پرتگال کو ہرا کر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر مراکش کو مبارک باد دیتا ہوں۔عمران خان نے لکھا ہے کہ پہلی مرتبہ عرب، افریقی اور مسلمان ٹیم فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچی ہے۔

عمران خان نے سیمی فائنل اور مستقبل میں مراکش کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں مراکش نے پرتگال کو 0-1 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

News ID 1913601

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha