مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری چین کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں جہاں انھوں نے چين کے وزير خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اطلاعات کے مطابق وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام ان کے ہمراہ موجود ہیں۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ وسیع مشاورت کریں گے، دونوں وزرائے خارجہ پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون پر خصوصی توجہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان چین پاکستان اقتصادی راہداری پر پیش رفت، اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔ واضح رہے کہ چین کے دورے سے قبل پاکستان کے وزير خارجہ امریکہ کا دورہ کرچکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ