مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے تین دن تک یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب نے بھی جنگ بندی کی رعایت کی تو سعودی عرب پر ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعہ جوابی کارروائی نہیں کی جائےگی۔ مہدی المشاط نے کہا کہ سعودی عرب کے خلاف بری ، بحری اور ہوائی کارروائوں کو تین دن تک متوقف کیا جاتا ہے اگر سعودی عرب نے بھی جنگ بندی کی رعایت کی تو سعودی عرب پر مزيد میزائل اور ڈرونز نہیں داغے جائیں گے۔ مہدی المشاط نے سعودی عرب کی یمن پر مسلط کردہ جنگ کے ساتویں سال کے آغازپر کہا کہ ہمیں یمن کے مثبت اقدام کے سعودی عرب سے مثبت جواب کی توقع ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر سعودی عرب نے بھی یمن کا محاصرہ ختم کردیا اور اپنے جارح فوجیوں کو یمن سے نکال لیا اور یمن پر بمباری کو روک دیا ، تو تین روزہ جنگ بندی کی مدت میں مزيد اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ نے تین دن تک یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب نے بھی جنگ بندی کی رعایت کی تو سعودی عرب پر ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعہ جوابی کارروائی نہیں کی جائےگی۔
News ID 1910291
آپ کا تبصرہ