مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نے عمرہ زائرین سمیت تمام افراد افراد کے لئے 2سال سے عائد کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عمرہ زائرین اور سعودی عرب آنے والے دیگر افراد کے لئے کورونا کی ویکسینیشن، پی سی آر ٹیسٹ اورقرنطینہ کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ سعودی حکام کا کہنا ہےکہ کسی بھی ویزے پرسعودی عرب آنے والے ایسے افراد کوجنہوں نے ویکسینیشن نہیں کروائی سعودی عرب میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ سعودی حکام کے مطابق حج میں زائرین کی تعداد کے حوالے سے مشاورت جاری ہے جس کا اعلان جلد اعلان کیا جائےگا۔
سعودی عرب نے عمرہ زائرین سمیت تمام افراد افراد کے لئے 2سال سے عائد کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
News ID 1910237
آپ کا تبصرہ