22 مارچ، 2022، 11:12 AM

آیت اللہ محمدی ری شہری کا 75 برس کی عمر میں انتقال ہوگيا

آیت اللہ محمدی ری شہری کا 75 برس کی عمر میں انتقال ہوگيا

حرم مطہر شاہ عبدالعظیم کے متولی مرحوم آیت اللہ محمد محمدی نیک ری شہری کا 75 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرم مطہر شاہ عبدالعظیم کے متولی مرحوم آیت اللہ محمد محمدی نیک ری شہری کا 75 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ مرحوم آیت اللہ ری شہری انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد حکومت اسلامی کے سب سے پہلے انٹیلیجنس کے وزیر کے عہدے  پر فائز ہوئے انھوں نے ایران کے اٹارنی جنرل کے عہدے پر بھی خدمات انجام دیں ، انھوں نے مجلس خبرگان رہبری کے پانچویں دور میں تہران کی نمائندگي بھی کی۔ مرحوم محمدی ری شہری حرم مطہر شاہ عبدالعظیم حسنی کے متولی کے عہدے پر فائز تھے۔ کل رات 75 برس کی عمر میں ان کا انتقال ہوگیا ۔ آیت اللہ ری شہری نے کئي درجن کتابیں تالیف اور تصنیف کیں جن میں میزان الحکمہ بھی شامل ہے۔ اللہ تعالی مرحوم پر رحمت واسعہ نازل فرمائے۔

News ID 1910235

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha