پاکستان میں کرپشن میں مزید اضافہ/ پاکستان کرپشن میں 140 ویں نمبر پرپہنچ گیا

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے 180 ممالک کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس جاری کی ہے ، جس کے مطابق پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی اور پاکستان کرپشن میں 124 نمبر سے 140 نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے 180 ممالک کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس جاری کی ہے ، جس کے مطابق پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی اور پاکستان کرپشن میں 124 نمبر سے 140 نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس کے مطابق پاکستان کرپشن رینکنگ میں 16 درجے اوپر چلا گیا ہے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق کرپشن میں اس اضافے کے بعد پاکستان دنیا میں 140 ویں نمبر پرآگیا، 2020ء میں اس کا نمبر 124 واں تھا۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے بتایا ہے کہ کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان کے اسکور میں 3 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ 2020ء میں کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان کا اسکور 31 تھا، جو اب گرکر 28 ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ کرپشن پرسیپشن انڈیکس کا اسکور کم ہونا کرپشن میں اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فن لینڈ، نیوزی لینڈ اور ڈنمارک کرپشن کے خلاف 88 اسکور کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے، جنوبی سوڈان نے فہرست میں آخری پوزیشن حاصل کی۔  امریکا 67 پوائنٹس کے ساتھ 27 ویں اور بھارت 40 پوائنٹس کے ساتھ 85  ویں نمبر پر رہا۔

News Code 1909620

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 9 =