مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنان کے سابق وزیراعظم سعدالحریری نے سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعد حریری نے کہا ہے کہ وہ مئی میں ہونے والے انتخابات میں بھی شرکت نہیں کریں گے۔ سعد الحریری لبنان کے تین مرتبہ وزیراعظم رہ چکےہیں۔ سیاسی و معاشی بحران کے خاتمے میں ناکامی پر الحریری جولائی 2021 میں وزارت عظمیٰ سے دستبردار ہوگئے تھے۔ اس سے قبل سعد حریری سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران سعودی عرب کے ولیعہد کے دباؤ میں بھی آکر مستعفی ہوگئے تھے لیکن حزب اللہ لبنان نے اس کی حمایت کرکے اسے عہدے پر برقرار رکھنے کی حمایت کی تھی۔
لبنان کے سابق وزیراعظم سعدالحریری نے سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
News ID 1909613
آپ کا تبصرہ