15 جنوری، 2022، 6:55 PM

چين نے اومی کرون ویرینٹ کے پھیلاؤ کے پیش نظر سیاحتی سرگرمیوں پر پابندی لگادی

چين نے اومی کرون ویرینٹ کے پھیلاؤ کے پیش نظر سیاحتی سرگرمیوں پر پابندی لگادی

چین میں کورونا وائرس کے اومیکرون ویرینٹ کے کیسز میں تیزی کا رجحان جاری ہے جبکہ شنگھائی میں مقامی منتقلی کے پانچ کیسز رپورٹ ہونے پرسیاحتی سرگرمیوں پر پابندی لگادی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں کورونا وائرس کے اومیکرون ویرینٹ کے کیسز میں تیزی کا  رجحان جاری ہے جبکہ شنگھائی میں مقامی منتقلی کے پانچ کیسز رپورٹ ہونے پرسیاحتی سرگرمیوں پر پابندی لگادی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق تمام کیسز بیرون ملک سے آنے والے ایک شخص سے پھیلے ہیں۔ چينی حکام نے خبردار کیا ہے کہ چین میں نئے قمری سال کے جشن کے باعث کورونا کیسز کے پھیلاؤ کا خطرہ ہے۔ چین میں آج کورونا کیسز کے باعث 30 بین الاقوامی پروازیں بھی منسوخ کی گئی ہیں جس میں 4 سے زائد پروازیں امریکہ کی تھیں۔

News ID 1909507

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha