28 دسمبر، 2021، 7:51 PM

بھارتی کرکٹ کنڑول بورڈ کے صدر کورونا کا شکار

بھارتی کرکٹ کنڑول بورڈ کے صدر کورونا کا شکار

بھارتی کرکٹ کنڑول بورڈ کے صدرسارو گنگولی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  بھارتی کرکٹ کنڑول بورڈ کے صدرسارو گنگولی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔اطلاعات کےمطابق بھارت کے کرکٹ کنڑول بورڈ کے صدر اوربھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ساروگنگولی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ سارو گنگولی کوکلکتہ کے مقامی اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق سارو گنگولی میں کورونا کی معمولی علامات پائی گئی ہیں۔ رواں سال جنوری میں سارو گنگولی کودل کا دورہ پڑا تھا اوران کی اینجیوپلاسٹی ہوئی تھی۔

News ID 1909305

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha