24 دسمبر، 2021، 3:06 PM

شہید سلیمانی نے علاقائی اور عالمی سطح پر امن و صلح برقرار کرنے میں اہم کردار ادا کیا

شہید سلیمانی نے علاقائی اور عالمی سطح پر امن و صلح برقرار کرنے میں اہم کردار ادا کیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے کہا ہے کہ شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی نے علاقائی اور عالمی سطح پر دہشت گردی کے خاتمہ اور امن و صلح برقرار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد حسن ابوترابی فرد کی امامت میں منعقد ہوئی ، جس میں طبی دستورات کی رعایت کے ساتھ مؤمنین نے بڑے پیمانے پر شرکت کی ۔ خطیب جمعہ نے خطے میں دہشت گردی کے خاتمہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی نے علاقائی اور عالمی سطح پر دہشت گردی کے خاتمہ اور امن و صلح برقرار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ شہید سلیمانی نے عراقی اور شامی حکومتوں کی دعوت پر ان ممالک سے داعش دہشت گردوں کے خاتمہ میں بنیادی کردار ادا کیا ، شہید سلیمانی نے یورپی ممالک کو دہشت گردی کے خطرات سے نجات عطا کی۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ نے خطے میں دہشت گردگروہوں کی تشکیل کے ذریعہ بڑے پیمانے پرعدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی ، لیکن انقلاب اسلامی نے امریکہ کی خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی تمام معاندانہ کوششوں کو ناکام بنادیا۔ تہران کے امام جمعہ نے کہا کہ ایران کی دفاعی پوزیشن اس وقت خطے میں مضـوط اور مستحکم  ہے لیکن ہمیں مالی ، معاشی اور اقتصادی نظام پر بھی خاص توجہ مبذول کرنی چاہیے کیونکہ دفاعی استحکام اور مالی مضبوطی حکمرانی کے دو اہم ستون ہیں اور ان ستونوں کو مضبوط بنانا حکومت کی اہم ذمہ داری ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں حکمرانی کے شیوہ میں حضرت علی علیہ السلام کی سیرت پر عمل کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ پائدار امن و صلح مالی استحکام کے بغیر ممکن نہیں اور اسی طرح مالی استحکام بھی پائدار امن کے بے بغیر ممکن ہیں ۔ ہمیں دفاعی اور اقتصادی سسٹم پر خاص توجہ مبذول کرنی چاہیے کیونکہ لئے یہ دونوں چیزیں مضبوط حکمرانی کے لازمی اور ضروری ہیں۔

News ID 1909258

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha