پاکستان کا بابرکروزمیزائل ون بی کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے مقامی طورپرتیارکردہ بابرکروزمیزائل ون بی کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے مقامی طورپرتیارکردہ بابرکروزمیزائل ون بی کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ پاکستانی فوج کے رابطہ عامہ " آئی ایس پی آر"  کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے مقامی طورپرتیارکردہ بابرکروز میزائل 1 بی کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ بابرکروز میزائل بی 1 کے کامیاب تجربے پرپاکستانی صدر،وزیراعظم، چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اورسروسز چیف نے سائنسدانوں اورانجینئرز کومبارکباد دی۔

بابرکروزمیزائل بی 1 کے تجربے کے موقع پر ڈائریکٹرجنرل اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج  اورچئیرمین نیسکام ڈاکٹررضا ثمر بھی موجود تھے۔

ڈائرکٹرجنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن جنرل ندیم ذکی منج کا کہنا تھا کہ یہ تجربہ پاکستان کی اسٹریٹیجک ڈیٹرنس کومزید مضبوط کرے گا۔

ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو کروز میزائل ٹیکنالوجی کے شعبے میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرنے پرمبارکباد دی۔

News Code 1909222

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 6 =