17 دسمبر، 2021، 9:51 AM

صدر ابراہیم رئيسی 12 ویں صوبائی سفر پر یزد پہنچ گئے

صدر ابراہیم رئيسی 12 ویں صوبائی سفر پر یزد پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کابینہ کے بعض وزراء کے ہمراہ 12 ویں صوبائی سفر پر یزد پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کابینہ کے بعض وزراء کے ہمراہ  12 ویں صوبائی سفر پر یزد پہنچ گئے ہیں۔ صدر ابراہیم رئیس کا صوبہ یزد میں ولی فقیہ کے نمائندے اور صوبہ کے گورنر نے استقبال کیا ۔ صدر رئیسی صوبہ یزد میں ترقیاتی کاموں کا قریب سے مشاءدہ کریں گے اور صوبہ کے عوام کو درپیش مشکلات کو حل کرنے کے سلسلے میں موقع پر احکامات صادر کریں گے۔ اطلاعات کے  مطابق کابینہ کے بعض وزراء صوبہ یزد کے مختلف ضلعوں کا دورہ کریں گے ۔

رییس جمهور: مطالبات استان یزد از سوی دولت پیگیری می‌شود

صدر رئیسی نے یزد ایئر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ یزد کے دورے سے قبل صوبہ کو در پیش مشکلات کا احاطہ کرلیا گیا ہے اور مشکلات کو حل کرنے کے سلسلے میں ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے۔

News ID 1909173

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha