14 دسمبر، 2021، 10:57 AM

انڈونیشیا میں شدید زلزلہ کے بعد سونامی کی وارننگ جاری

انڈونیشیا میں شدید زلزلہ کے بعد سونامی کی وارننگ جاری

انڈونیشیا کے جزیرے فلوریس میں شدید زلزلہ آیا ہے جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا کے جزیرے فلوریس میں شدید زلزلہ آیا ہے جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے جزیرہ فلوریس کے ٹاؤن مومیر کے قریب محسوس کیئے گئے جن کی شدت 7.7 ریکارڈ کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق زلزلہ فلوریس کے سمندر میں 76 کلو میٹر گہرائی میں آیا ہے۔ زلزلے سے ہونے والے نقصان کی تفصیل فوری طور پر سامنے نہیں آ سکی ہیں۔ پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

News ID 1909145

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha