8 دسمبر، 2021، 10:38 AM

امریکہ کے بعد آسٹریلیا کا بھی بیجنگ میں ونٹراولمپکس کے بائیکاٹ کا اعلان

امریکہ کے بعد آسٹریلیا کا بھی بیجنگ میں ونٹراولمپکس کے بائیکاٹ کا اعلان

آسٹریلیا نے بھی امریکہ کی تقلید اور پیروی کرتے ہوئے بیجنگ میں ہونے والے ونٹراولمپکس2022 کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریلیا نے بھی امریکہ کی تقلید اور پیروی کرتے ہوئے بیجنگ میں ہونے والے ونٹراولمپکس2022 کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن کا بیان میں کہنا تھا کہ بیجنگ ونٹراولمپکس 2022 کے بائیکاٹ کا فیصلہ چین کے صوبے سنکیانگ میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اوردیگرمعاملات کی وجہ سے کیا ہے۔

آسٹریلوی وزیراعظم کے مطابق چین کے ساتھ ان معاملات پرمتعدد بار بات بھی کی جاچکی ہے۔ اس سے قبل امریکہ نے بیجنگ میں ہونے والے ونٹراولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔ چین نے امریکہ کی جانب سے سفارتی بائیکاٹ کی مذمت کرتے ہوئے جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے ۔

News ID 1909082

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha