8 دسمبر، 2021، 10:13 AM

پاکستان تنہا افغانستان کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا/ سیالکوٹ کے واقعہ پر پاکستان کو ندامت اٹھانا پڑی

پاکستان تنہا افغانستان کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا/ سیالکوٹ کے واقعہ پر پاکستان کو ندامت اٹھانا پڑی

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان میں مشکلات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تنہا افغانتسان کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا البتہ ہم ملکر مشکلات کو دور کرسکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان میں مشکلات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تنہا افغانتسان کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا البتہ ہم ملکر مشکلات کو دور کرسکتے ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمارا مقصد افغانستان کو ابھرتے ہوئے اقتصادی اور انسانی بحران سے بچانا ہے، میں نے یہی پیغام دیا ہے کہ اگر افغانستان میں حالات کشیدہ ہوئے تو اس کے مضمرات دور رس ہوں گے۔ افغانستان میں جامع اور ہمہ گیر حکومت کی تشکیل ضروری ہے جس میں تمام قبائل اور اقوام کی نمائندگی موجود ہو۔ افغانستان کے چھ قریبی ہمسایہ ممالک کا پلیٹ فارم قائم ہو چکا ہے، ہم دنیا کو باور کروا رہے ہیں کہ پاکستان تنہا یہ بوجھ نہیں اٹھا سکتا البتہ ہم مل کر ان چیلنجز سے نمٹ سکتے ہیں، پاکستان پہلے ہی 30 لاکھ افغان مہاجرین کا بوجھ اٹھا رہا ہے۔

پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو آزادی حاصل ہے۔ پاکستان میں دیوالی اور کرسمَس کے تہواروں کو پوری مذہبی آزادی کے ساتھ منایا جاتا ہے، سیالکوٹ کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے جس کا کوئی اخلاقی، انسانی جواز نہیں، اس واقعہ کے رونما ہونے سے پاکستان کو ندامت اٹھانا پڑی، لیکن یہ بھی یاد رہے کہ عدنان بھی اسی مجمع میں موجود تھا جہاں یہ دلخراش واقعہ ہوا، جس کے کردار کو وزیر اعظم عمران خان نے سراہا اور ان کیلئے تمغہ  شجاعت کا اعلان کیا۔ 23 مارچ کو عدنان ملک کو تمغہ شجاعت سے نوازا جائےگا۔ واضح رہے کہ عدنان ملک شیعہ مسلمان ہیں جنھوں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر سری لنکن منیجر کو بچانے کی بھر پور کوشش کی جب وہ زخمی اور بیہوش ہوگئے تو حملہ آوروں نے ان سے سری لنکن منیجر کو چھین لیا اور پھر اسے زندہ آگ میں جلا دیا ۔ جس پر پاکستانی حکومت کو عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا ہے حکومت نے اس دردناک واقعہ میں ملوث کئی درجن  افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پاکستان کے وزير اعظم عمران خان نے کل سری لنکن منیجر کی یاد میں  تعزيتی تقریب میں کہا کہ وہ اب اسلام اور پیغمبر اسلام (ص) کے نام پر کسی کو قتل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انھوں نے عدنان ملک کو قومی ہیرو اور بہادر انسان قراردیتے ہوئے کہا کہ عدنان ملک کو تمغہ شجاعت 23 مارچ کو دیا جائےگا۔

News ID 1909081

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha