مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے یمن کے ساتھ فوجی تعلقات کی تردید کردی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ان خبروں کو بےبنیاد قراردیا جن میں کہا گيا تھا کہ سعودی عرب نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ماہرین کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس قسم کے دعوے کو جھوٹا اور بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا یمن کے ساتھ کوئی فوجی رابطہ نہیں اور نہ ہی کو ئي فوجی مرکز ہے اور اگر ایران کا یمن کے ساتھ فوج رابطہ ہوتا تو یمن جنگ کا رخ آج کچھ اور ہی ہوتا۔ ایران یمن کے نہتے اور مظلوم عربوں کی سیاسی ، غذائی ، طبی اور اخلاقی سطح پر مدد کررہا ہے۔ ایران کی طبی اور غذائی امداد بھی براہ راست نہیں بلکہ بین الاقوامی اداروں کے زیر نظر ہوتی ہے۔
آپ کا تبصرہ