مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ہفتہ بسیج کی مناسبت سے اپنے پیغام میں فرمایا: بسیجی اور رضاکار فورس ملک کے تمام مسائل اور مشکلات کے حل میں موثر کردار ادا کرسکتی ہے۔ بسیجی طراوت اور شادابی کے ساتھ گذشتہ نسل کی طرح آج بھی حضرت امام خمینی (رہ) کے عزیز اور پیارے فرزند ہیں ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ہفتہ بسیج کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے فرمایا: بسیجی کو اپنے اہم مقام کی قدر و منزلت کو پہچاننا چاہیے بلند ہمت، عقلمندی اور اللہ تعالی کی ذات پر اعتماد اور توکل کے ذریعہ ملک کے تمام مسائل اور مشکلات کے حل میں اپنا مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے۔ یہ تجربہ ایرانی قوم کا کئی دہائیوں پر مشتمل تجربہ ہے۔
آپ کا تبصرہ