23 اکتوبر، 2021، 9:46 PM

ایرانی صدر کا عید میلاد النبی (ص) کی مناسبت سے اسلامی ممالک کے سربراہان کو تہنیتی پیغام

ایرانی صدر کا عید میلاد النبی (ص) کی مناسبت سے اسلامی ممالک کے سربراہان کو تہنیتی پیغام

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابرہیم رئیسی نے عید میلاد النبی (ص) اور حضرت امام جعفر صادق (ع) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے اسلامی ممالک کے سربراہان کو مبارکباد کا پیغام ارسال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابرہیم رئیسی نے عید میلاد النبی (ص) اور حضرت امام جعفر صادق (ع) کی ولادت باسعادت  اور ہفتہ وحدت کی مناسبت سے اسلامی ممالک کے سربراہان اور تمام مسلمانوں کو مبارکباد کا پیغام ارسال کیا ہے۔ ایرانی صدر رئیسی نے اپنے پیغام میں پیغمبر اسلام (ص) کی سیرت کو نمونہ عمل بنانے اور اسلامی مشترکات پر عمل کرنے کے سلسلے میں تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کے سربراہان کو  پیغمبر اسلام (ص) کی سیرت پر عمل کرکے اسلام کی سرافراز اور سربلندی کے سلسلے میں اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔

News ID 1908613

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha