مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر وزیر داخلہ شیخ رشید کو متحدہ عرب امارات سے وطن واپس بلا لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی وزیر داخلہ شیخ رشید متحدہ عرب امارات سے واپس وطن پہنچ گئے، وہ ایئربلیو کی پرواز پی اے 213 پر شارجہ سے اسلام آباد پہنچے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستانی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھنے گئے تھے جو کل 24 اکتوبر کو شارجہ میں کھیلا جائےگا۔ واضح رہے کہ پاکستان اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 24 اکتوبر کو کھیلے گا جو رات 7 بجے شروع ہوگا۔
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر وزیر داخلہ شیخ رشید کو متحدہ عرب امارات سے وطن واپس بلا لیا ہے۔
News ID 1908604
آپ کا تبصرہ