13 اکتوبر، 2021، 12:11 PM

ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف کی پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل باجوہ سے ملاقات

ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف کی پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل باجوہ  سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری پاکستان کے دورے پر ہیں، جہاں انھوں نے راولپنڈی میں پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات اور باہمی دلچسپی کے امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری پاکستان کے دورے پر ہیں، جہاں انھوں نے راولپنڈی میں پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات اور باہمی دلچسپی کے امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف کا والہانہ استقبال کیا گيا اور استقبال کے بعد میجر جنرل محمد باقری نے پاکستانی شہداء کی یادگار پر حاضر ہوکر پھول چڑھائے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس ملاقات میں ایران اور پاکستان کے درمیان فوجی تعاون ، سرحدوں پر دہشت گردی کی روک تھام ، علاقائي صورتحال اور افغانستان کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف پاکستانی فوج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل ندیم رضا کے ساتھ بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

News Code 1908498

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha