مدینہ میں ٹریفک حادثے میں 4 افراد ہلاک

مدینہ منورہ میں تیز رفتار ٹرک نے سگنل پر کھڑی گاڑیوں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مدینہ منورہ میں تیز رفتار ٹرک نے سگنل پر کھڑی گاڑیوں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق مدینے کی مرکزی اور مصروف شاہراہ پر گاڑیاں سگنل کے کھلنے کے انتظار میں کھڑی تھیں کہ ایک تیز رفتار اور بے قابو ٹرک نے متعدد گاڑیوں کو کچل دیا۔

ٹریفک حادثے میں 4 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ 5 سے زائد زخمی ہیں جنھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

News Code 1908331

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 12 =