19 ستمبر، 2021، 4:31 PM

سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ ہندوستان پہنچ گئے

سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ ہندوستان پہنچ گئے

سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان 3 روزہ دورے پر ہندوستان پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے  وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان 3 روزہ دورے پر ہندوستان پہنچ گئے ہیں۔ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اپنے بھارتی ہم منصب سبرامنیئم جے شنکر سے ملاقات کریں گے۔ کل بروز پیر کو سعودی وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان کی بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی سے ملاقات ہوگی۔ ذرائع کے مطابق سعودی وزیرِ خارجہ کی بھارتی رہنماؤں سے ملاقات میں باہمی تعلقات اور افغانستان کی موجودہ صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

News ID 1908215

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha