16 ستمبر، 2021، 9:36 AM

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 7 اہلکار ہلاک

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 7 اہلکار ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقہ جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاکستانی فوج کے 7 جوان جاں بحق ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاکستانی فوج کے 7 جوان جاں بحق ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے جنوبی وزیرستان کے ضلع آسمان منزا میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا ۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 7 جوان بھی ہلاک ہوگئے۔ فورسز کی جانب سے مزید دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کےلیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

News Code 1908171

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha